جہلم میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں ، کور کمانڈر منگلا و گوجرانوالہ نے معائنہ کیا ، آرٹلری ، انفنٹری ایوی ایشن ، فضائیہ کے دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا ، مشقوں کا مقصد فوجی جوانوں اور افسران کو جدید ہتھیاروں اور جنگی ماحول کی تربیت فراہم کرنا ، ایسے اقدامات سے پیشہ ورانہ صلاحتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ، کور کمانڈرز

منگل 18 فروری 2014 07:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) جہلم میں پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے تلح رینج میں ہونے والی ان مشقوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

مشقوں میں پاک فوج کے انفنٹری ، آرٹلری ، ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا ۔ ان مشقوں کا مقصد فوجی جوانوں اور افسران کو جدید ہتھیاروں اور جنگی ماحول سے متعلق تربیت فراہم کرنا ہے کور کمانڈرز نے ان مشقوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ا قدامات سے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحتیں اجاگر کرنے کیلئے مددگار ثابت ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :