سعود ی عرب، مرس وائرس سے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق ،ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی

منگل 18 فروری 2014 07:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)سعودی وزارت صحت کے حکام نے مہلک وائرس مرس سے ایک نوجوان کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے ، سانس کی مرض سے سلطنت میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی۔وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سانس سینڈروم کے حالیہ متاثر 22سالہ ملک کا باشندہ ہے جو کینسر کے مرض میں بھی مبتلاء تھا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب مرس بدترین متاثر ہے جہاں پر ستمبر2012ء میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 145کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں سے 60 موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

ماہرین اس مرض کو سمجھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جس کی ابھی تک کوئی ویکسیئن تیار نہیں کی جاسکی ۔مرس ہلاکت خیز تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ سارس وائرس کے مقابلے میں کم منتقل ہونے والا وائرس ہے ، سارس جو 2003ء میں ایشیاء اور اس سے 8273افراد متاثر ہوئے تھے ، جن میں سے 9فیصد افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او دنیا بھر میں مرس سے متاثرہ 182کیسز کا اعلان کرچکی ہے جن میں سے 79افراد ہلاک ہو گئے ۔