یوکرائن ، حکومت مخالفین کو عام معافی ،قانون پر عملدرآمد شروع

منگل 18 فروری 2014 07:14

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء)یوکرائن میں حکومت مخالفین کو عام معافی دینے کے قانون پر پیر سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ ملکی دفتر استغاثہ کے مطابق اس قانون کے تحت ستائیس دسمبر اور دو فروری کے درمیان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قائم مقدمے ختم کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیف حکام سے یہ مطالبہ حکومت مخالفین کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ملکی صدر وکٹر یانوکووچ نے اس ماہ کے آغاز میں اس قانون کی مشروط طور پر منظوری دی تھی۔ دوسری جانب اپوزیشن نے متعدد سرکاری عمارتوں سے اپنا قبضہ ختم کر دیا ہے۔ یورپی یونین میں خارجہ امور کی نگران کیتھرین ایشٹن نے یوکرائن میں ہونے والی اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :