وینزویلا ، امریکی قونصل خانے کے تین افسران کو ملک سے نکل جانے کا حکم

منگل 18 فروری 2014 07:14

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء )وینزویلا کی حکومت نے امریکی قونصل خانے کے تین افسران کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ کراکس حکومت کے بقول یہ تینوں افسران طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

وینزویلا میں گزشتہ دو ہفتوں سے خاص طور پر طلبہ ملک کی اقتصادی صورتحال اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران مفرور سیاستدان لیوپولڈو لوپیز نے آج منگل کے روز مادورو حکومت کے خلاف ایک اور احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ لوپیز کو ہنگامہ آرائی اور پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے