فرانس میلے میں ایرانی اداکارہ کو بو سہ ، حکومت ایران کا شدید ردعمل ،لیلیٰ حاتمی نے مسلم خواتین کی پاکیزگی کی توہین کی ہے،وزیرثقافت

بدھ 21 مئی 2014 07:26

پیرس ، تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء ) فرانس میں جاری کانز فلمی میلے میں ایرانی اداکارہ لیلیٰ حاتمی کے بوسے پر ایران میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نائب وزیرثقافت حسین نوش آبادی نے ایک بیان میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیلیٰ حاتمی نے مسلم خواتین کی پاکیزگی کی توہین کی ہے۔ واضع رہے کہ اواضح رہے کہ کانز فلمی میلے میں ایرانی اداکارہ کو جیوری کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں فیسٹیول کے صدر گائلز جیکب نے ان کے گال پر بوسہ دیا تھا۔جیکب نے کہا کہ یہ مغرب کے عام آداب میں شامل ہے اور یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے، لیکن ایرانی میڈیا اسے خواتین کی توہین بتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :