روس ، دو ٹرینوں میں تصادم ، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی، دہشت گردی کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،وزارت داخلہ

بدھ 21 مئی 2014 07:28

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کی دوپہر اْس وقت پیش ایا جب مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اْتر گئیں اور مخالف سمت سے انے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوٹیموں نے حادثے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دوسری جانب وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے ہیں کہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں کس طرح پٹری سے اْتریں تاہم واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔