اسلام آباد‘ ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دے دیا گیا،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں دائر کردی

بدھ 21 مئی 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ نے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے جو آج بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن کیس کی سماعت کریں گے۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانے اور ذکاء اشرف کو عہدے پر بحال کردیا تھا۔

ادھروزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت 17 مئی 2014 کو سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ایس آار کو کے تحت قائم کیا گیا تھا اس لئے اس کی معطلی کا حکم بھی واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نور الحق قریشی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی عبوری کمیٹی کی برطرفی اور ذکا اشرف سمیت کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا۔