چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے اکلوتے بیٹے انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج کراچی میں بعدازنمازعصراداکی جائیگی، سیاسی اورمذہبی رہنماوٴں کا اظہار افسوس

بدھ 21 مئی 2014 07:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے کراچی میں انتقال کرگئے ،ضیاء الرحمن مفتی منیب الرحمن کے اکلوتے بیٹے تھے اوروہ کینسرمیں مبتلاتھے ،ان کی عمر36برس تھی ان کی نمازجنازہ آج بدھ کوکراچی میں بعدازنمازعصراداکی جائیگی مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کے انتقال پرسیاسی اورمذہبی رہنماوٴں نے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے ان کے بیٹے کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :