مصر میں مسلح افراد کی فائرنگ، جامعہ الازہر کے 3سکیورٹی گارڈز جاں بحق

بدھ 21 مئی 2014 07:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء )نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مصر کی سب سے بڑی جامعہ الازہر کے کم از کم تین سکیورٹی گارڈز کوقتل کر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی گارڈز معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا سراغ لگانے کیلیے سکیورٹی اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے جامعہ الازہر کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے

متعلقہ عنوان :