جہادی گروپ انصار التوحید نے دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی‘ امریکی تھنک ٹینک

بدھ 21 مئی 2014 07:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ جہادی گروپ انصار التوحید فی البلاد الہند نے دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہادیوں کی ویب سائٹ کو مانیٹر کرنے والے امریکی تھنک ٹھینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انصار التوحید نامی جہادی گروپ نے دس منٹ کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں گروپ کے رہنماء عبدالرحمن کو القاعدہ رہنماؤں ایمن الظواہری ‘ ابوبکر البغدادی اور دیگر کو مخاطب کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جنہیں مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آگے آئیں عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ہندو نفرت انگیز قوم ہیں اور وہ مسلمانوں کے خلاف ریپ‘ قتل او ردیگر جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں جس کا واضح ثبوت کشمیر اور 2002 ء کے گجرات فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کو اب ہدف بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کے مفادات اور اس کی معیشت کو ہر سطح پر حملے کا نشانہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :