میڈیا گروپ پیپلزپارٹی کے خلاف منفی رویہ پر بھی معافی مانگے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مطالبہ کردیا

بدھ 21 مئی 2014 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا ہے کہ ایک میڈیا گروپ نے معافی تو مانگی ہے مگر اس گروپ نے پیپلزپارٹی کے خلاف جو منفی رویہ رکھا اس پر بھی پیپلزپارٹی سے معافی مانگنی چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں ملک میں سیاسی صورتحال پر بحث ہوئی،بحث میں سینیٹر حمداللہ،چوہدری جعفر اور کامل علی آغا نے حصہ لیا،کامل علی آغا جب بحث پر بات کر رہے تھے تو سینیٹر صابر بلوچ نے کہا کہ آپ یہ بھی کہئے کہ جب سب اکٹھے ہوتے ہیں تو سیاستدان ایک دوسرے کے پاؤں کھینچ رہے ہوتے ہیں،ایک میڈیا گروپ نے پیپلزپارٹی کے خلاف منفی رویہ رکھا،اس نے ابھی کے معاملے پر معافی تو مانگ لی،وہ پیپلزپارٹی سے بھی معافی مانگیں۔