نریندرا مودی کی صدر مکھر جی سے ملاقات ، حکومت بنانے کی دعوت، مودی وزارتِ عظمیٰ کا حلف 26 مئی کو اٹھائیں گے، کابینہ بنانے کیلئے مشاورت ،بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے نریندر مودی کو باضابطہ قائد ایوان نامزد کردیا ،26 مئی کو مودی وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے ، عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا، نریندر مودی کا پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے خطاب

بدھ 21 مئی 2014 07:25

نئی ہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء ) بھارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنی والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نریندر مودی 26 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ،صدر پرنب مکھرجی نے باضابطہ طور پر انھیں حکومت بنانے کی دعوت دے دی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب 26 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہو گی۔

اسی تقریب میں چند سینیئر وزرا بھی حلف اٹھائیں گے۔منگل کو بی جے پی کے نومنتخب اسمبلی کے اراکین نے مودی کو پارلیمانی لیڈر منتخب کیا جس کے لیے بی جے پی کے سینیئر رہنما ایل کے اڈوانی نے مودی کو نامزد کیا۔پارلیمانی لیڈر منتخب ہونے کے بعد نریندر مودی نے جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بے جے پی کی کامیابی کے بعد عوام کا جمہوریت پر اعتبار بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ جماعت اور ملک کا ماں کی طرح خیال رکھیں گے۔نریندر مودی دہلی سے گجرات روانہ ہوں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ کانگریس جماعت کو 543 میں سے صرف 44 نشستیں حاصل ہوئی ہیں ادھربی جے پی کی پارلیمانی پارٹی اور اس کے اتحادیوں این ڈی اے نے نریندر مودی کو قائد ایوان نامزد کردیا ۔ ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام تجویز کیا نامزد قائد ایوان چھبیس مئی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے ۔

ان کا کہنا ہے کہ عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔ بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں ۔ بی جے پی اور این ڈی اے کی جانب سے نریندر مودی کو قائد ایوان منتخب کیا گیا ہے بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام ان کا نام تجویز کیا ہے ادھر بی جے پی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزارتوں کے لیے ناموں پر غور کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا ہے کہ آج ایک غریب کا بیٹا آپ کے سامنے ہے جو کہ جمہوریت کی طاقت ہے ۔ منتخب ارکان ایوانوں میں عہدوں کی بجائے عوام کی خواہشات اور امیدوں کی تکمیل کیلئے پہنچتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو غریبوں کیلئے سوچے اور غریبوں کی سنے نریندر مودی نے کہا کہ نئی حکومت غریبوں کیلئے کام کریگی انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیت اور شکست جمہوریت کا حصہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے مکمل جمہوریت پر اعتماد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :