نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز نے کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے ،لوونسنٹ اور برینڈن میکلم نے آئی سی سی اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ کو جس کھلاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں وہ میں نہیں ہوں، کرس کینز

بدھ 21 مئی 2014 07:17

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء ) نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز نے کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے ۔ کرس کینز کا کہنا ہے کہ لوونسنٹ اور برینڈن میکلم نے آئی سی سی اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ کو جس کھلاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں وہ میں نہیں ہوں ۔

(جاری ہے)

کرینز نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے الزامات کے بعد آئی سی سی معاملے کی تحقیقات کررہا ہے ان پر بھی شک ظاہر کیا جارہا ہے لیکن وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی کرپشن کا حصہ نہیں رہے ۔

لوونسنٹ اور میکلم نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی اینٹی کرپشن کو ایک ہی کھلاڑی کا نام بتایا تھا ۔ سابق کیوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ الزامات ان پر لگائے گئے ہیں کرس کینز نے دو ہزار میں للت مودی کیخلاف میچ فکسنگ کا کیس جیتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :