مری ،گورنر ہاؤس میں سوئی گیس کا کنکشن تین لاکھ اکیس ہزار روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دیا گیا، نادہندگان اور گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن شروع کردیا ، کنکشن بحالی میں کو ئی سفارش قبو ل نہیں کرینگے ، ترجمان وزارت پٹرولیم

بدھ 21 مئی 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) مری میں گورنر ہاؤس میں سوئی گیس کا کنکشن تین لاکھ اکیس ہزار روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دیا گیا‘ وزارت پٹرولیم نے پنجاب حکومت کے تمامتر دباؤ کے باوجود سیاسی اثر و رسوخ پر کنکشن بحال نہیں کیا اور فوری طور پر بل جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس نے ایک ماہ قبل مری میں گورنر ہاؤس کا سوئی گیس کا کنکشن کاٹ دیا ہے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس مری نے تین لاکھ اکیس ہزار روپے کی ادائیگی نہیں کی اور گذشتہ دو سال سے بل جمع نہیں کروایا جارہا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے کنکشن کی بحالی کیلئے وزارت پٹرولیم پر دباؤ بڑھایا تاہم متعلقہ وزارت نے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کنکشن بحال نہیں کیا۔

وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں نادہندگان اور گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کسی سفارش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نادہندگان کی فہرست تیار ہے اور جن لوگوں کے کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں وہ اسی صورت میں بحال ہوں گے جب وہ ادائیگیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گیس چوری اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ کوئی سیاسی شخصیت چاہے وہ کتنی ہی طاقتور اور باثر کیوں نہ ہو اس کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات سے گیس چوری روکنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :