پی سی بی نے عارف عباسی کو چیف کنسلٹنٹ مقرر کردیا،عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، اختیارات چیف آپریٹنگ آفیسر سے زیادہ ہوں گے،بگ تھری کو کرپٹ تھری سمجھتا ہوں ،ایڈہاک ازم سے پاکستان بدنام ہورہا ہے ، عارف عباسی ،عارف عباسی کو خوش آمدید کہتے ہیں ، تجربے سے فائدہ اٹھائینگے ، ذکاء اشرف

بدھ 21 مئی 2014 07:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عارف عباسی کو چیف کنسلٹنٹ مقرر کردیا ۔ عارف عباسی کی چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے لاہور میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے بعد بورڈ نے انہیں چیف کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عارف عباسی اس سے قبل بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف عباسی نے کہا کہ عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے چیف کنسلنٹ کے اختیارات چیف آپریٹنگ آفیسر سے زیادہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بگ تھری کو میں کرپٹ تھری کہتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے ایڈہاک ازم کیخلاف بات کررہا ہوں ایڈہاک ازم سے پاکستان بدنام ہوا ہے ہم پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو کچھ ہوا غلط ہے اور قانونی تقرری کے بار بار عدالتوں میں جانا زیادتی ہے ۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ عارف عباسی کو خوش آمدید کہتے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائینگے عارف عباسی نے پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے عارف عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے اپنے گھر سے کرپشن کا خاتمہ کرے آئی پی ایل فکسنگ کیس دنیا کے سامنے ہے ۔

متعلقہ عنوان :