5چینی فوجی اہلکاروں پرسائبرچوری کی فردجرم لگانے پرچین کاشدیداحتجاج،امریکہ خودپوری دنیامیں سائبرچوری اوراہم رہنماوٴں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے میں ملوث رہا،تعلقات خراب ہوں گے ،چینی وزارت خارجہ

بدھ 21 مئی 2014 07:25

بیجنگ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)چین نے امریکہ کی جانب سے 5چینی فوجی اہلکاروں پرسائبرچوری کرنے کے الزام میں فردجرم عائدکرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے پاک چین تعلقات متاثرہوں گے ،امریکہ خودپوری دنیامیں سائبرچوری ،دنیاکے اہم رہنماوٴں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے میں ملوث ہے جوعالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

منگل کوچین کے ترجمان وزارت خارجہ کن گینگ نے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ امریکہ کا چین کے پانچ فوجیوں کے خلاف سائبرچوری کرنے کے الزام میں فردجرم عائدکرناغلط ہے ۔امریکہ کایہ الزام بے بنیادہے ،اس سے امریکہ اورچین کے باہمی تعاون اورباہمی اعتمادخطرے میں پڑجائیگا۔چین نے امریکہ سے اس اعلان پراحتجاج کیاہے اورامریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ امریکہ فوری طورپراپنی اس غلطی کودرست کرے اورفردجرم کوواپس لے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ سائبرسیکورٹی کے حوالے سے چین کی پالیسی واضح اورصاف ہے ،چین کی حکومت ،ملٹری اورمتعلقہ ادارے سائبرسیکورٹی کے معاملے میں ملوث نہیں ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت امریکہ اورادارے خودسائبرکرائم اوردنیاکے لیڈروں ،کمپنیوں کے ٹیلی فون ٹیپنگ میں ملوث ہیں ۔جوعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،چین خودامریکی سائبرکرائم ٹیلی فون ٹیپنگ کامتاثرہ ہے ۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ اپنے اقدام کی فوری وضاحت کرے اورایسے اقدامات کوفوری طورپرروکے۔

متعلقہ عنوان :