بینک دولت پاکستان کی گمشدہ پرائز بانڈ فارمز بارے ہدایت جاری ، 1500روپے کے گمشدہ پرائز بانڈ فارمز پر کوئی ادائیگی نہ کی جائے

بدھ 21 مئی 2014 07:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)بینک دولت پاکستان نے 1500 روپے مالیت کے 20 ہزار گمشدہ پرائز بانڈ فارمز کے بارے میں، جن کے سیریل نمبر AW070001 تا AW090000 ہیں کے بارے میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی پی بی ایس سی کے تمام دفاتر، کمرشل بینکوں اور سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) گمشدہ پرائز بانڈ فارمز پر کوئی ادائیگی نہ کریں۔

مزید یہ کہ سی ڈی این ایس سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن، وزارت خزانہ کے ذریعے پرائز بانڈ رولز 1999ء کے قاعدہ نمبر 4 (1 اور 2) کے تحت دیے گئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے مذکورہ سیریل نمبروں کے پرائز بانڈز کو فوری طور پر سرکولیشن سے نکال لیا جائے تاکہ ان پرائز بانڈز پر انکیشمنٹ ہو نہ انعام کی رقم نکلوائی جاسکے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے مزید وضاحت میں کہا ہے کہ بغیر مہر کے پرائز بانڈ فارمز کی ایک کھیپ 8 مئی 2014ء کو اسٹیٹ بینک کے لاہور آفس سے 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس کے ذریعے روانہ کی گئی جسے کراچی آفس میں وصول کیا جانا تھا۔ لاہور سے ٹرین کی روانگی لگ بھگ 12 گھنٹے تاخیر سے ہوئی اور وہ مقررہ وقت کے بعد کراچی کینٹ پہنچی۔ وفاقی ٹریژری کے قواعد کے مطابق لاہور کا ترسیلی دفتر کھیپ پولیس ایسکرٹ کے حوالے کرتا ہے اور وہ کراچی دفتر میں اپنی منزل پر پہنچنے تک پولیس کی تحویل میں ہوتی ہے۔

بریک ریلوے کار جس میں یہ پرائز بانڈ موجود تھے کراچی میں تمام متعلقہ فریقوں بشمول پولیس ایسکرٹ کی موجودگی میں کھولا گیا اور انہیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ دس میں سے ایک ڈبہ غائب تھا۔ مزید تفتیش پر یہ پتہ چلا کہ بریک ریلوے کار کے ایک پینل میں کچھ گڑبڑ کی گئی تھی اور اسے توڑا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :