فٹبال ورلڈ کپ ، ٹیموں کی تیاریوں میں تیزی ،پرتگال نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بدھ 21 مئی 2014 07:17

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) فٹ بال ورلڈ کپ کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ٹیموں کی تیاریوں میں تیزی آ رہی ہے۔ پرتگال نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ برازیلن لیجنڈ پیلے کہتے ہیں نوجوان فٹبالر "نیمار" کے کاندھوں پر توقعات کا زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ بارہ جون کو برازیل میں سجے گا۔ برازیلی عوام نے نوجوان کھلاڑی "نیمار" سے ورلڈکپ جتوانے کی امیدیں لگا لیں۔

(جاری ہے)

اسے لیجنڈ فٹبالرز پیلے اور رونالڈو کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے لیکن لیجنڈ فٹبالر پیلے۔ نے خبردار کیا ہے کہ نے مار سے زیادہ توقعات نہ وابستہ کی جائیں۔ادھر پرتگال نے میگا ایونٹ کیلئے اپنے تیئس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اس بار بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تاہم معروف اسٹرائیکر ریکارڈو کو شامل نہیں کیا گیا۔امریکا نے مشہور فٹ بالر کلنٹ ڈیمپسی کو پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ڈیمپسی کہتے ہیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :