فیصل آباد،نشئیوں نے اپنے دوست نشئی کی دو کم سن بیٹیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 21 مئی 2014 07:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء ) نشئیوں نے اپنے دوست نشئی کی دو کم سن بیٹیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ چک نمبر219ر ب کا رہائشی لڑکیوں کا والد نشہ کا عادی ہے اور وہ اپنے دوستوں سرور عرف قیصر اور عدنان کو گھر بلا کر نشہ کرتا تھا اسی اثناء میں ملزموں نے اہلخانہ کو نشہ آور فروٹ چاٹ ، کسٹرڈ اور شربت کی بوتلیں پلا کر بے ہوش کر دیا اور ساری رات 13سالہ (س) اور 16سالہ(ش) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، اگلے روز نشہ اترنے پر جب گھر والے اٹھے تو انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں 20گھنٹے بعد مکمل ہوش آیا ، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم سرور کو گرفتار کر لیا ، جبکہ دوسرے ملزم عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :