وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس، حکومتی وکیل کی ریکوڈک پروجیکٹ کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ

بدھ 21 مئی 2014 07:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت آج صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا،ریکوڈک پروجیکٹ سے متعلق حکومت بلوچستان کے وکیل اورممتازماہرقانون احمدبلال صوفی نے ریکوڈک پروجیکٹ خاص طورسے ٹی تھیان کمپنی کے ساتھ معاملات میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے کابینہ کوبریفنگ دی اجلاس میں صوبائی وزرأ نوابزادہ چنگیز مری،میرسرفرازبگٹی،نواب محمدخان شاہوانی،عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹرحامدخان اچکزئی،سردارمصطفی خان ترین،مشیرسرداررضابڑیچ، میرخالدلانگو، عبیداللہ بابت، اکبر اسکانی، رحمت صالح بلوچ، سردار اسلم بزنجو،میرمجیب الرحمان محمدحسنی،نواب ایازخان جوگیزئی،میراظہارکھوسہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان بابریعقوب فتح محمد،آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :