مصر صدارتی انتخابات، تارکین وطن کے ووٹوں میں سابق فوجی سربراہ کی برتری

بدھ 21 مئی 2014 07:23

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ووٹون کی ابتدائی گنتی میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی نے واضع برتری حاصل کر لی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعوی ان کی مہم کے منتظمین کیا ہے ،اعداد و شمار کے مطابق سیسی اپنے حریف بائیں بازو کے سیاستدان حمدین صباحی سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جمعرات سے لے کر پیر تک ہونے والی ووٹنگ میں تین لاکھ سے زائد مصری تارکین وطن نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

مصری اخبار کے مطابق سیسی کی مہم کے مطابق آسٹریلیا میں سے سیسی نے 97 فیصد نیوزی لینڈ میں سے 93 فیصدچین کے شہر شنگھائی سے بھی 93 فیصد، فلیپائن کے دارالحکومت منیلا سے 77 فیصد، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 91 فیصد،لندن سے 90 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :