فرانس نے برکینا فاسو کے معزول صدر کو ملک سے نکالنے میں مدد دی

جمعرات 6 نومبر 2014 09:16

کیوبک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)فرانس نے مغربی افریقی ملک کے سیاسی بحران کے عروج میں برکینا فاسو کے صدر کو ہمسایہ ملک آئیوری کوسٹ فرار میں مدد دی ہے ، یہ بات فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

اولاندے نے کینیڈا کے تین روزہ دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس امر کو یقینی بنایا کہ کمپوری تمام ممکنہ مفید ذرائع فراہم کرکے آئیوری کوسٹ منتقل کردیئے جائیں۔کمپوری کو ان کے 27سالہ طویل دور اقتدار کے خلاف پرتشدد عوامی مظاہروں کے پیش نظر مستعفی ہو نے پر مجبور کردیا گیا اور وہ جمعرات کو ملک سے فرار ہو گئے تھے ۔برکینا فاسو کی فوج نے معزول مرد آہن کی روانگی سے پیدا ہونیوالے سیاسی خلاء کو پر کیا ہے ۔