آزادی دھرنے کو 82 دن مکمل ہوگئے ، عمران خان نے دھرنے کے شرکاء کے سامنے 75بار خطاب کیا ،ملکی تاریخ میں سب سے طویل دھرنا ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 6 نومبر 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) آزادی دھرنے کو 82 دن مکمل ہوگئے ، عمران خان نے دھرنے کے شرکاء کے سامنے 75بار خطاب کیا جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے طویل دھرنا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادی دھرنے کو آج 82 دن مکمل ہوگئے ہیں دھرنے سے عمران خان نے 75دن لگاتار خطاب کیا ۔ تحریک انصاف کے اس دوران دوسرے عالقوں میں بھی تاریخی جلسے ہوئے ملکی تاریخ کا سب سے طویل دھرنا ریکارڈ کیا گیا تاہم دھرنے سے اب تک پاکستان تحریک انصاف نے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف تیس نومبر کو اسلام آباد میں ایک بار پھر طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :