ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کی ریکارڈ، فی تولہ سونا47ہزارروپے سے کم ہوکر46ہزارروپے کی سطح پرآگیا

جمعرات 6 نومبر 2014 08:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پرآگئی جس کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ سونا47ہزارروپے سے کم ہوکر46ہزارروپے کی سطح پرآگیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گذشتہ 3روزکے دوران 28ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اورفی اونس سونے کی قیمت 1145ڈالر ہوگئی، فی اونس سونے کی عالمی قیمت 4سال بعد کم ترین سطح پر دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں800ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار200روپے سے کم ہوکر46ہزار400روپے ہوگئی اسی طرح685روپے کی نمایاں کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 39ہزار771روپے پرآگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے گھٹ گئی اور چاندی کی فی تولہ قیمت 700روپے سے کم ہوکر680روپے ہو گئی۔