پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی الیکشن کمیشن کے بعض معاملات پر اختیارات محدود کر نے کی سفارش، کمیٹی کا آئندہ اجلاس 10نومبر کو ہو گا ،سیاسی جماعتوں کا ایکٹ پر بات ہو گی

جمعرات 6 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بعض معاملات پر اختیارات محدود کر نے کی سفارش کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان مستقل بنیادوں پر رابطے رہنے چاہئیے شناختی کارڈ بنتے ہی ووٹر لسٹ میں نام شامل ہوگا اور یونین کونسلز فوت ہونے والے فراد کے بارے میں الیکشن کمیشن کو فوری طور پرآگاہ کریں گے،کمیٹی کا آئندہ اجلاس 10نومبر کو ہو گا سیاسی جماعتوں کا ایکٹ پر بات ہو گی بدھ کو پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوا جس کی صدارت کنونیر زاہد حامد نے کی اجلاس میں انتخابات سے متعلق دو قونین کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے زاہد حامد نے کہا کہ اجلاس میں انتخابات سے متعلق دو قوانین کا جائزہ لیا مردم شماری جلد از جلد ہونی چاہئیے اور آباد ی کے تناسب سے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں جہاں کمی بیشی ہو دور کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ازخود لینے کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا نادرا اور الیکشن کمیشن کے مستقل بنیادوں پر رابطے رکھنے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا تاکہ شناختی کارڈ بنانے کے وقت ووٹ ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائیں یونین کونسلز فور ی طور پر فوت ہونے والے افراد کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دیں گے تاکہ انتخابی فہرست سے فوری طور پر ان کے نام خارج کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا آئند اجلاس 10نومبر ہوگا جس میں سیاسی جماعتوں کا ایکٹ پر بات ہو گی