وزیر اعظم کا یوم عاشور کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

جمعرات 6 نومبر 2014 08:24

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم عاشور کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے یوم عاشور کے اہم موقع پر ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور یقینی بنانے پر صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم یوم عاشور کے موقع پر یکجہتی کا اظہار کرنے پر پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :