ورلڈ کپ کی ٹرافی کے بغیر کرکٹر کا کیرئیر ادھورا ہے،وسیم اکرم، ورلڈ کپ کی جیت پروفیشنل کرکٹرکا کیرئیرمکمل کرتی ہے، ورلڈ کپ جیتے بغیرسچن ٹنڈولکر کا کیرئیربھی ادھورا رہ جاتا، سابق کپتان

جمعرات 6 نومبر 2014 08:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کے بغیر کرکٹر کا کیرئیر ادھورا ہے، وہ خوش قسمت ہیں کہ بانوے کا ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

سابق کھلاڑیوں کی جانب سے یادیں تازہ کرنیکا سلسلہ شروع،آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کی اہمیت کو اجاگر کیا، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی جیت پروفیشنل کرکٹرکا کیرئیرمکمل کرتی ہے، ورلڈ کپ جیتے بغیرسچن ٹنڈولکر کا کیرئیربھی ادھورا رہ جاتا،وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی اہمیت کے بار ے میں برائن لارا، راہول ڈریوڈ ، سورو گنگولی اور جیک کیلس سے پوچھا جائے جوکیرئیر کے دوران میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے سے محروم رہے،پانچ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم اکرم نے میگا ایونٹ کے حوا لے سے اپنی یادیں بھی تازہ کیں،ورلڈکپ دوہزارپندرہ چودہ فروری سے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مشترکہ طورپرمنعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :