شام میں اسکول پر مارٹر حملہ،کم از کم 11 بچے ہلاک

جمعرات 6 نومبر 2014 09:01

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء ) شامی دارالحکومت میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں ایک اسکول پر مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 11 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے ایک مقامی کارکن، ابو اکرم الشامی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قصبے القابون کے الحیات نامی اسکول پر تین مارٹر گولے گرے ہیں۔

(جاری ہے)

دمشق میں مقیم ایک اور سرگرم کارکن عمارالحسن اور برطانیہ میں قائم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے رامی عبدالرحمان نے بھی مارٹر گولوں کے گرنے کے سبب متعدد بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات ہیں۔ اْدھر قصبے القابون کے میڈیا آفس نے اس واقعے میں 17 بچوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ اب تک اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری کسی نے تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :