بنگلہ دیشی فاسٹ بالرالامین حسین کابالنگ ایکشن کلیئرقرار دیدیا گیا ،، فاسٹ بالر کا بیس اکتوبر کو سری رام چندرا یونیورسٹی چنائے میں ٹیسٹ ہوا تھا، رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی نے ان کا ایکشن قانونی قراردے دیا، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کی اجازت مل گئی

جمعرات 6 نومبر 2014 08:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) آئی سی سی نے بنگلہ دیشی فاسٹ بالر الامین حسین کابالنگ ایکشن کلیئرقراردے دیا،بنگلہ دیشی فاسٹ بالرالامین حسین کا بالنگ ایکشن ستمبرمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بالنگ ایکشن کا تجزیہ کرانیکی ہدایت کی گئی تھی، فاسٹ بالر کا بیس اکتوبر کو سری رام چندرا یونیورسٹی چنائے میں ٹیسٹ ہوا تھا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی نے ان کا ایکشن قانونی قراردے دیا، اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کی اجازت مل گئی۔

متعلقہ عنوان :