آئی سی سی 2014 ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، جبکہ ایک روزہ ٹیم میں محمد حفیظ نے جگہ بنانے میں کامیاب ،سلیکشن ٹیم نے محمد حفیظ کو 2014 کی ایک روزہ میچ کی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا، آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی یا ایمپائر جگہ نہیں بنا سکا ،بھارت کے مہندر سنگھ دھونی شامل،لگاتار ساتویں بار ایک روزہ ٹیم کے کپتان منتخب،آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے مچل جونسن اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا ،آئی سی سی ون ڈے ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیل سٹین اور بھارت کے ویراٹ کوہلی شامل

جمعرات 6 نومبر 2014 08:18

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)آئی سی سی 2014 ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ ایک روزہ ٹیم میں محمد حفیظ نے جگہ بنائی ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کو 2014 کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے محمد حفیظ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اپنی جگہ بنا پائے ہیں۔تاہم آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

آئی سی سی کی سلیکشن ٹیم نے محمد حفیظ کو 2014 کی ایک روزہ میچ کی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا ہے۔دوسری جانب ایک روزہ ٹیم کے کپتان بھارت کے مہندر سنگھ دھونی ہیں۔ وہ لگاتار ساتویں بار ایک روزہ ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے ہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی یا بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ون ڈے ٹیم میں ایک پاکستانی یعنی محمد حفیظ شامل ہیں۔

اس ٹیم میں بھارت کے دھونی، شامی اور روہت شرما بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی 2014 کے ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے مچل جونسن اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیل سٹین اور بھارت کے ویراٹ کوہلی شامل ہیں۔2014 ٹیسٹ ٹیم (بیٹنگ آرڈر کے لحاظ سے)ڈیوڈ گارنر (آسٹریلیا)،کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)کمار سنگاکارا (سری لنکا)اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ)جو روٹ (انگلینڈ)اینجیلو میتھیوز، کپتان (سری لنکا)مچل جونسن (آسٹریلیا)ڈیل سٹین (جنوبی افریقہ)رنگنا ہیراتھ (سری لنکا)ٹم ساوٴدی (نیوزی لینڈ)روس ٹیلر، بارہویں کھلاڑی (نیوزی لینڈ)2014 ون ڈے ٹیم (بیٹنگ آرڈر کے لحاظ سے)محمد حفیظ (پاکستان)کوئنٹن ڈی کوک (جنوبی افریقہ)ویراٹ کوہلی (بھارت)جارج بیلی (آسٹریلیا)اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ)ایم ایس دھونی، کپتان (بھارت)ڈوین براوو (ویسٹ انڈیز)جیمز فوکنر (آسٹریلیا)ڈیل سٹین (جنوبی افریقہ) محمد شامی (بھارت)اجنتھا مینڈس (سری لنکا) روہت شرما بارہویں کھلاڑی (بھارت) سے ہیں