نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، قومی سکواڈ کااعلان ایک دن کیلئے موخر ، ٹیم کا اعلان آج ہونا تھا تاہم فیصلہ موخر کردیا گیا ، ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، ہیڈ کوچ وقار یونس اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان پاکستان اے ٹیم کی کارکردگی کے بعد آج حتمی سکواڈ کااعلان کرینگے ، ترجمان پی سی بی

جمعرات 6 نومبر 2014 08:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان ایک دن کیلئے موخر کردیا ، ٹیم کااعلان آج (جمعرات کو ) ہوگا ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق دبئی میں ہونے والے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم اعلان بدھ کو متوقع تھا جس کو موخر کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آج قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان پاکستان اے ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیکر سکواڈ کو حتمی شکل دینگے ۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں کوئی قابل ذکر تبدیلی متوقع نہیں اور آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے والا سکواڈ ہی نیوزی لینڈ کیخلاف بھی برقرار رکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھی آسٹریلیا کیخلاف وائٹ واش کے بعد موجودہ سکواڈ کو ہی نیوزی لینڈ کیخلاف برقرار رکھنے کا عندیہ دیا تھا ۔