سعودی عرب ، شہری نے بیرون ملک تعلیم کے لیے سکالر شپ قبول کرنے پر اپنی اہلیہ کو طلاق دے ڈالی

جمعرات 6 نومبر 2014 09:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)سعودی عرب میں ایک شہری نے اپنی اہلیہ کے بیرون ملک تعلیم کے لیے سکالر شپ قبول کرنے پر اسے طلاق دیدی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جزان کے ایک گاوں میں رہنے والے سعودی شہری نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کر لی ہے اور اپنے خاندان کی مداخلت کے باوجود اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔ سعودی محکمہ تعلیم اپنے شہریوں کی بیرون ملک تعلیم پر ہر سال خطیر رقم خرچ کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ طالبات ہر سال بیرون ملک کے تعلیمی اداروں میں جا رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد مغربی ملکوں میں جاتی ہے۔سعودی عرب میں طلاق کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ حا لیہ برسوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے بعد مزید اضافے کا رجحان ہے۔

متعلقہ عنوان :