یمن ، امریکی ڈرون حملہ ، سینئر القاعدہ رہنما سمیت پانچ اراکین ہلاک

جمعرات 6 نومبر 2014 09:08

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک سینئرز رہنما ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبائلی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ البائدہ میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا سینئر رہنما نبیل الدھاب اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا ۔