انگوٹھوں کی تصدیق، انتخابی عزرداریوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ گیارہ نومبر کو سماعت شروع کرے گا

جمعرات 6 نومبر 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) انگوٹھوں کی تصدیق اور انتخابی عزرداریوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ گیارہ نومبر کو سماعت شروع کرے گا ۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل تین رکنی ریگولر بینچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے ووٹوں کی تصدیق کیلئے انگوٹھوں کے نشانات ، انتخابی عزرداریوں کی سماعت کریگا اس حوالے سے فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ سماعت گیارہ نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :