وزیر اعظم نواز شریف ، صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات ، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو بھی سراہا

جمعرات 6 نومبر 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے الوداعی ملاقات کی، جس کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد میں وزیر اعظم نوا ز شریف سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیر اعظم ہاوس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو بھی سراہا۔ادھرصدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفیٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی الوداعی ملاقات ۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر اسلام نے ایوان صدر صدر ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی پیشہ ور انہ خدمات کو سراہا