مریدکے میں قبرستان میں 2 مخالف خاندانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک،دونوں گھرانوں میں پہلے سے دیرینہ رنجش چلی آرپی تھی ،پولیس

جمعرات 6 نومبر 2014 08:34

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر واقع قبرستان میں قبر پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکا م کے مطابق مریدکے میں جی ٹی روڈ پر واقع پکی اسٹاپ قبرستان میں مقامی وکیل رانا صالح ایڈووکٹ اور ان کے بیٹوں کی مخالف گھرانے سے قبروں پر مٹی ڈالنے کے معاملے پر تکرار ہوگئی، جس نے بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرلی، اسی دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا صالح ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹے شعیب اور اویس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی عادل اورعمر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں عادل اور عمر بھی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد دونوں گروپ کے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :