مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں،اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

جمعرات 6 نومبر 2014 09:01

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء ) اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد تل ابیب میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور پر شکایت دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ میں صہیونی ریاست کی چیرہ دستیوں کے خلاف دھرنا دینے والے فلسطینیوں کو زبردستی اٹھانے کے لیے دھاوا بول دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :