چین اور سری لنکا کے مابین بندرگاہ، لاجسٹک اور سمندر ی امور میں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے گا

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین اور سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مابین بات چیت

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) سری لنکا کے دورے پر چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین یو جینگ شنگ اور سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کرو جیاسوریہ کے درمیان کولمبو میں بات چیت ہوئی۔ یو نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت فریقین نے حقیقی تعاون کو توسیع دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بندرگاہ، لاجسٹک اور سمندر ی امور میں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر اور آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے مشاورت فروغ پا سکے۔

رواں سال چین سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی60ویں سالگرہ ہے۔ دونوں ممالک طے شدہ اتفاق رائے پر عمل کر کے چین سری لنکا تعلقات کو مزیدآگے لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فریقین کو اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے، تاکہ سیاسی اتفاق رائے میں اضافہ ہو سکے۔علاوہ ازیں عوامی تبادلوں کو وسعت دیتے ہوئے چین سری لنکا دوستانہ جذبات کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اور دنیا اور خطے کے امور میں مشاورت کے ذریعے عالمی نظم وضبط کو ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے مطابق ترقی دی جائے گی۔ سری لنکن سپیکر جیا سوریہ نے کہا کہ سری لنکا سماجی و معاشی ترقی میں چین کی خدمات کا مشکور ہے۔ سری لنکا ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین سری لنکا آزاد تجارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔سری لنکا کو امید ہے کہ وہ بحر ہند کا مالیاتی اور شپنگ مرکز بن سکے گا اور اکیسویں صدی سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر میں شرکت کرے گا۔ یو نے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :