فلپائن میں ایک رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے جانی نی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:56

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)فلپائن میں ایک رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی نی و مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی،زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں آنے والے دو زلزلوں نے عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 5.6 اور دوسرے کی 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلوں کے شدید جھٹکے ہفتے کی صبح تین بجے محسوس کیے گئے اور سوئے ہوئے لوگ گبھرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک جانی و مالی نقصان کے بارے میں فلپائنی حکومت نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ دارالحکومت منیلا سمیت کئی دوسرے شہروں کے کئی تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز جنوب مغربی ساحلی پٹی تانوان کے قریب تھا۔

متعلقہ عنوان :