سندھ ، اسلام آباد سے اٹھائے گئے تینوں افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے ‘ سید خورشید شاہ

پاناما مقدمے کا فیصلہ ابھی تو پردے میں ہے،دعا ہے اللہ اداروں کو حق اور سچ کے فیصلے کی توفیق دے ‘ قائد حزب اختلاف

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور اسلام آباد سے اٹھائے گئے تینوں افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے ،پاناما مقدمے کا فیصلہ ابھی تو پردے میں ہے،دعا ہے اللہ اداروں کو حق اور سچ کے فیصلہ کی توفیق دے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں آئی جی سندھ کی تبدیلی کا طعنہ دینے والے بتائیں کہ تین سال میں تین سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد میں پانچ آئی جی پولیس کس نے تبدیل کئے،سندھ حکومت کو بھی حق حاصل ہے کہ جسے چاہے آئی جی تعینات کرے۔انہوں نے عدلیہ کو انتظامی اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سندھ اور پنجاب کے نام پر تقسیم نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اٹھا لیں لیکن ہم نے ابھی قانون پاس کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو چوبیس گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا ہوگا ۔حال ہی میں سندھ اور اسلام آباد سے اٹھائے گئے افراد کو چوبیس گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ہونیوالے انتخابات خطرناک ہونگے، شفاف انتخابات کے لئے آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پروان چڑھ رہی ہے، آپریشن ردالفساد بھی جاری ہے اور دھماکے بھی ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں رینجرز کو اختیار دینے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس سندھ سے جارہی ہے مگر سندھ کو ہی نہیں دی جارہی۔62پارلیمنٹرینز دی گئی گیس اسکیموں میں ایک بھی سندھ کی نہیں ،سندھ میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کے بجائے صوبوں کو دیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ ہمسایہ ملک کو بجلی دینے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن لوڈ شیدنگ کا جن بے قابو ہو چکا،عوام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق چار سال پہلے کئے گئے وعدے کہاں گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں، معلوم نہیں حکومت کیا کر رہی ہی میڈیا اشتہارات کے ڈر میں حقائق بیان نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :