تیونس ،میں ڈی جے کو نائٹ کلب میں اذان کی بے حرمتی کرنے پر ایک سال قید کی سزا

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:56

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)برطانیہ کے ایک ڈی جے کو نائٹ کلب میں اذان کی بے حرمتی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک ڈی جے کو نائٹ کلب میں اذان کا ری مکس ورژن چلا کر اس کی بے حرمتی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔۔ڈیکس جی نے گزشتہ ہفتے اذان کا توہین آمیز ورژن چلایا تو اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس نے تیونس چھوڑ دیا۔

تیونس کی عدالت کے ایک ترجمان الیاس میلادی کے مطابق ڈیکس جے پر اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے اور عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ڈیکس جے نے تیونس کے علاقے نابل میں واقع ایک نائب کلب کی ویڈیو جاری ہوئی جس میں لوگ ایک ایسے گانے پر ڈانس کر رہے تھے جس میں اذان میں ادا کئے جانے والے الفاظ شامل تھے اور بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ ڈیکس جے نے اسے اذان ری مکس کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پوری دنیا کے مسلمان شدید غم و غصے میں مبتلا ہو گئے اور ہر جانب سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس کے بعد حکام نے فورا مذکورہ نائب کلب کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔ نابل کے گورنر نووار اوخرتانی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے مذہبی جذبات پر حملے کی قطعا اجازت نہیں دیں گے۔