جنوبی یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 2جنگجو ہلاک

ڈرون طیارے نی2موٹرسائیکل سوار وں کو نشانہ بنایا،مقامی حکام

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:36

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) جنوبی یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ جنوبی صوبہ البیضا کا علاقہ صومعہ میں کیا گیا۔ڈرون طیارے نی2موٹرسائیکل سوار وں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ یمن میں امریکی ڈرون اکثر القاعدہ جنگجوئوں کو نشانہ بناتے ہیں اور اب تک متعد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔امریکی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ 28فروری سے یمن میں 70 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے۔