سانحہ سرگودھا،صوبہ بھرکے مزارات کو مرحلہ وار محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ،حکومت پنجاب کامحکمہ اوقاف کو ملتان سمیت صوبہ بھرکے مزارات کی لسٹیں بنانے کا حکم دیدیا، مزارات کے گدی نشینوں اور متولیوںکی بھی جانچ پڑتال شروع،اولیاء کے شہرملتان میں 129مزارات میں سے صرف 9مزارات محکمہ اوقاف کے زیرانتظام

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:36

ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)سرگودھا میں جعلی پیرکے ہاتھوں کی 20افراد کی ہلاکت کے بعدحکومت پنجاب نے محکمہ اوقاف کو ملتان سمیت صوبہ بھرکے مزارات کی لسٹیں بنانے کا حکم دے دیاجبکہ مزارات کے گدی نشینوں اور متولیوںکی بھی جانچ پڑتال کیلئے حساس اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے مزارات کو مرحلہ وار محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اولیاء کرام کے شہر ملتان میں کل 129مزارات ہیں جن میں دربار حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ،دربارحضرت شاہ رکن عالم ملتانی ،حضرت شاہ شمش تبریز ،حضرت مخدوم عبدالرشیدحقانی سمیت صرف 9مزارات محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق زائرین کی آمد کے اعتبار سے مزارات کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ،جس کے بعد مزارات کو مرحلہ وار محکمہ اوقاف پنجاب کے کنٹرول میں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ق نے بھی پنجاب اسمبلی میں تمام مزارات کو اوقاف کے زیر انتظام کرنے بارے قراداد بھی جمع کرا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :