نوشہرہ ‘ شہری سے نامناسب رویے پرٹریفک وارڈن ملازمت سے برخاست

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:23

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) انسپکٹرجنرل پولیس صلاح الدین محسود کی ہدایت پرٹریفک وارڈن کا شہری کے ساتھ نامناسب رویے پرمذکورہ اہلکار کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے نوشہرہ کے علاقے پبی اسٹیشن میں ٹریفک وارڈن کا شہری کے ساتھ نامناسب روئیے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی تھی اور ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹریفک وارڈن وسیم سجاد کے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا ۔

انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈی پی او نے مذکورہ وارڈن کو محکمہ پولیس سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے نہ کہ حاکم ۔ خوش اخلاقی نوشہرہ پولیس کا خاصہ ہے۔آئندہ بھی عوام کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :