بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس 50 سال بعد دوبارہ شروع

فرینڈشپ ایکسپریس ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح بنگلہ دیشی وزیراعظم نے دور ہ بھارت کے دوران دہلی میں کیا

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک مسافر ٹرین سروس تقریبا 50 سال کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی جو اس وقت چلتی تھی جب بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سے بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے درمیان چلنے والی فرینڈشپ ایکسپریس ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دور بھارت کے دوران دہلی میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ اور کولکتہ کے درمیان پہلی فرینڈشپ ایکسپریس کا آغاز تو سنہ 2008 میں کیا گیا تھا تاہم سنہ 1947 میں تقسیم ہونے والے بنگال کے اس خطے میں بہتر ریل رابطے قائم کرنے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔ٹرین سروس کے علاوہ نئی بس سروس بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچی تھیں۔خیال رہے کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے سنہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شیخ حیسنہ کا انڈیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کے دور انڈیا کے دوران دونوں ممالک کے مابین 21 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں 50 کروڑ ڈالر پر مشتمل دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے۔