کیلیفورنیا کے گورنرنے ریاست میں جاری پانچ سالہ خشک سالی کے خاتمے کا اعلان کردیا

خشک سالی کے خاتمے کے باوجود چار کائونٹیز میں صورتحال پر نظر رکھی جائیگی ،پانی کے استعمال میں محتاط رہنا ہوگا،جیری برون

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں جاری پانچ سالہ خشک سالی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر جیری برون نے کہا ہے کہ خشک سالی کے خاتمے کے باوجود چار کائونٹیز میں صورتحال پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہاں پر پانی کی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے۔

اس عرصے میں ان علاقوں میں پانی کے بے جا استعمال پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الحال ریاست سے خشک سالی کی ہنگامی صورتحال ختم ہوگئی ہے تاہم مستقبل میں اس طرح کی صورتحال نظرانداز نہیں کی جاسکتی اس لئے تیار اور پانی کے استعمال میں محتاط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران خشکی سے متاثرہ علاقوں بالخصوص لاٹینو نامی آبادی میں لوگوں کو بہتا پانی کہیں نہیں مل سکا اور انہوں نے بوتلوں کے پانی پر گزارہ کیا ان کے کنویں تک خشک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں 10 کروڑ سے زیادہ درخت ختم ہوگئے اس کے علاوہ جنگلی حیات کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا۔۔

متعلقہ عنوان :