پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو جمہوریت کے لئے بچایا ہے،عمران خان

ْ انٹر پارٹی الیکشن کرانا مشکل نہیں ، جنرل الیکشن سے قبل کروائیں گے مگر پوری طرح سے نہیں پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کی آفرز ہوئیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو جمہوریت کے لئے حکومت سے ڈیل کر کے بچایا ہے۔ انٹر پارٹی الیکشن کرانا مشکل نہیں ، جنرل الیکشن سے قبل کروائیں گے۔ مگر پوری طرح سے نہیں۔ پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کی آفرز ہوئیں۔

ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس سے پاکستانی عرام میں سیاسی شعور آیا۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپٹ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو برباد کرتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے قومی اداروں کو تباہ کیا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ نیب ایف بی آر تباہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار پوری قوم کر رہی ہے۔

جہاں جاتا ہوں لوگ فیصلے کے متعلق مختلف سوالات کرتے ہیں۔ پانامہ کیس کے جج جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ایسا فیصلہ آئے گا پاکستان کی عوام 20سال تک پانامہ کیس کے فیصلے کو یاد رکھیں گے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آیا ہم قبول کریں گے۔ جن لوگوں کے کرپشن کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں ان لوگوں سے پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کی آفرز ہوئیں تھیں۔ یہ لوگ پاکستانی عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔

ہم ان کی کرپشن کے خلاف باہر نکلے جس سے ان پر دباؤ پڑا اور معاملہ سپریم کورٹ میں گیا۔ اس سے قبل ملک میں طاقتور شخص کا احتساب نہیں ہوتا تھا۔ اب طاقتور لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بڑی پرواہ ہے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت بچانے کے لئے ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن کو بچایا۔ ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تھے پانامہ کیس کی وجہ سے الیکشن نہیں کرا سکے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل کام نہیں مسلم لیگ ن نے بھی انٹراپارٹی الیکشن2گھنٹے کے اندر کنونشن سنٹر میں کروائے۔ تحریک انصاف الیکشن سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن ضرور کرائے گی مگر پوری طرح سے نہیں کرا سکے گی۔۔( علی)