وائٹ ہائوس نے شام پر میزائل حملے کا جائزہ لیتے ٹرمپ کی تصویر جاری کردی

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)وائٹ ہائوس نے شام پر میزائل حملے کا جائزہ لیتے ٹرمپ کی تصویر جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہائوس کے سرکاری ترجمان شون اسپائسر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین تصویر جاری کردی جس میں امریکی صدر جمعے کو علی الصبح شامی حکومت کے عسکری ٹھکانے پر امریکی میزائل حملوں کی کارروائی دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اسپائسر نے یہ تصویر اپنے ٹوئیٹر اکانٹ پر جاری کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ یہ "قومی سلامتی کی ٹیم کی ہے جس دوران وہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔تصویر میں ٹرمپ اور ان کے بائیں جانب موجود امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا نے جمعے کو صبح سویرے شام حکومت کے خلاف فوجی حملہ کیا تھا۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق " حمص کے نزدیک الشعیرات کے فضائی اڈے پر لڑاکا طیاروں ، ایندھن اور لوجسٹک سامان کے ڈپو ، گولہ بارود جمع کرنے کے مقامات اور فضائی دفاعی نظام کو ٹوموہاک نوعیت کے 59 کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ میزائل بحیرہ روم میں موجود امریکی جنگی بحری جہازوں سے داغے گئے۔امریکی بم باری شامی حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملے کے جواب میں کی گئی۔ کیمیائی حملے مین عورتوں اور بچوں سمیت سیکڑوں بے قصور شامی جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :