شام پر مزید امریکی حملوں میں جرمنی شامل نہیں ہو گا، جرمن وزیر دفاع

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:56

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)جرمنی کی خاتون وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ شام پر مزید امریکی حملوں کے لیے جرمن جاسوس ٹورناڈو طیارے معلومات فراہم نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے لیے قائم بین الاقوامی اتحاد میں ٹورناڈو طیاروں کے مشن کو پوری طرح واضح کیا گیا ہے، جس کے مطابق ان کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔

فان ڈیئر لائن یہ بھی کہا کہ جرمن نگران طیاروں کے مشن کا کیمیکل ہتھیاروں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کروز میزائلوں کے داغنے کے سلسلے میں جرمن طیاروں کی معاونت شامل نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :