انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،فاروق ستار ،عامر خان ودیگر کے ایک باہر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق 28 مقدمات کی سماعت ہفتہ کو ہوئی،ایم کے رہنماء خواجہ اظہار ،رؤف صدیقی ،محفوظ یار خان ودیگر رہنماء عدالت میں پیش ہوئے ،ان مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر ہیں اور انہیں حاضری سے استشنا حاصل ہے ،عدالت نے رؤف صدیقی،خواجہ اظہار ودیگر کی ضمانتوں مین توسیع کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی،جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،فاروق ستار ،عامر خان ودیگر کے ایک باہر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔